Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی کے سلسلہ میں تصویری نمائشوں اور سیمینارز کا آغاز ہو گیا ۔

کراچی کے علاقے گلبہار میں افتتاحی سیمینار اور تصویری نمائش کا اہتمام،سیکڑوں مردو خواتین کی شرکت
علامہ آفتاب حیدر جعفری سمیت متعددکا خطاب

plf karachi

کراچی کے علاقے گلبہار میں افتتاحی سیمینار اور تصویری نمائش کا اہتمام،سیکڑوں مردو خواتین کی شرکت
علامہ آفتاب حیدر جعفری سمیت متعددکا خطاب

کراچی( )فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر میں ماہ رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی 64برس سے صیہونی غاصبانہ تسلط کا شکار مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی کے سلسلہ میں سیمینارز اور تصویری نمائشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جبکہ اس سلسلہ کا پہلا افتتاحی پروگرام کراچی کے علاقے گلبہار میں منعقد کیا گیا ۔

کراچی کے علاقے گلبہار میں مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے عنوان سے فلسطین کانفرنس بعنوان ’’فلسطین ،فلسطینیوں کا وطن‘‘ جبکہ فلسطینیوں پر غاصب اسرائیلیوں کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم پر مبنی تصویری نمائش بھی لگائی گی ۔تصویری نمائش اور کانفرنس کا مقصد پاکستان کے عوام کو فلسطین میں رونما ہونے والے حالات و واقعات سے با خبر رکھنا جبکہ پاکستان میں مظلوم اور نہتے فلسطینیوں کی سیاسی و اخلاقی حمایت کو جاری و ساری رکھنا ہے۔
کراچی کے علاقے گلبہار میں منعقدہ فلسطین کانفرنس سے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سرپرست اور جعفریہ الائنس پاکستان کے رہنما علامہ آفتاب حیدر جعفری سمیت علاقے کی دیگر شخصیات نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر سیکڑوں مرد و خواتین نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی پر مبنی تصویری نمائش کا معائنہ کیا اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی سر گرمیوں کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کے غیور عوام فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں اور بیت المقدس کی آزادی کے لئے فلسطینی کاز کی دل و جان سے حمایت کرتے رہیں گے۔

تصویری نمائش میں ایک مظلوم بچہ ک تصویر آویزاں کی گئی تھی جس کا گھر غاصب صیہوی افواج نے بلڈوزر سے تباہ کر دیا ہے اور وہ فلسطینی بچہ ملبے تلے دبا ہوا ہے ،اس کے ساتھ ساتھ ایک اور تصویر میں دکھایا گیا تھاکہ ایک ضعیف العمر خاتون اپنے گھر کو صیہونی درندوں سے بچانے کے لئے پتھروں سے اسرائیلی ٹینکوں کا مقابلہ کر رہی ہے،دوسری ایک تصویر میں دکھایا گیا ہے کہ دو معصوم بچے اپنے ماں باپ اور بہن بھائیوں کی لاشوں پر نو حہ کناں ہیں جنہیں اسرائیلی فوجوں نے میزائل حملے میں شہید کر دیا ہے۔ایک اور تصویر میں ایک فلسطینی نوجوان ہے جو مسجد اقصیٰ اور فلسطین کی آزادی کی جد وجہد میں شامل ہونے کی خاطر اپنی والدہ سے رخصت لیتے ہوئے قرآن کو بوسہ دے رہا ہے ،ایک اور تصویر میں دکھایا گیا تھا کہ ایک ماں اپنے بچے کو بچانے کی خاطر صییونیوں درندوں کی گولیوں کا نشانہ بن رہی ہے ،دوسری ایک تصویر میں کچھ اسکول کے بچے اور بچیاں ہیں جن کے اسکول بیگ غاصب صیہونی فوجیوں نے چھین لئے ہیں اور وہ مایوس ایک سڑک کنارے بیٹھے ہوئے ہیں،ایک اور تصویر میں ایک کسان کو اس کے کھیت میں کام کرتے ہوئے چند اسرائیلی فوجی بے دردی سے شہید کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ فلسطینی کانفرنسوں اور تصویری نمائشوں کا سلسلہ جمعۃ الوداع عالمی یوم القدس کے دن تک جاری رہے گا جبکہ رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کو فلسطینی شہداء سے اظہار یکجہتی کے عنوان سے منانے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔

{gallery}plf_program{/gallery}

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan