Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

بائیس سال جیل کاٹنے والے فلسطینی کی رہائی

prisoner-yunus-yusuf-abdullah-hussain1 اسرائیلی حکام نے ایک فلسطینی شہری یونس یوسف عبداللہ حسین کو بائیس سال تک جیل میں رکھنے کے بعد گذشتہ روز رہا کر دیا، رہائی پانے والے شہری کا تعلق غزہ کے وسطی علاقے”زوائد” سے بتایا جاتا ہے۔ فلسطینی شہری کی رہائی گذشتہ روز عمل میں آئی، اسرائیلی حکام نے انہیں صحرائے نقب میں قائم “عوفر” جیل سے غزہ پہنچایا، جہاں اس کا فلسطینی وزارت امور اسیران کے حکام، انسانی حقوق کی تنظیم “واعد” کے اہلکاروں اور اسیری کاٹنے والے شہری کے خاندان سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر رہا ہونے والے شہری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا اس نے بائیس سال تک اسرائیلی جیلوں میں شدید مشکل حالات میں دن گزارے، خاص طور پران کی اسیری کے آخری دو برس جو انہوں نے”نفحہ” جیل میں گزارے نہایت کٹھن تھے، اس دوران اس سے ہر قسم کی بنیادی سہولتیں سلب کر لی گئی تھیں اور ایسا لگتا تھا کہ اس کی رہائی کے تمام امکانات معدوم ہو گئے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan