فلسطین کی وزارت برائے امور اسیران نے عرب لیگ سے اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی اسیران کے حوالے سے سنجیدہ فیصلے کرنے کا مطالبہ کیا ہے- فلسطینی وزارت برائے امور اسیران کے ڈائریکٹر ریاض اشقر نے اخباری بیان میں کہا کہ عرب لیگ کو حالیہ اجلاس میں مذمتی قراردادوں سے آگے بڑھ کر عملی اقدامات کرنے چاہئیں- فلسطینی اسیران اسرائیلی عقوبت خانوں میں بہت مشکل حالات میں میں ہیں- وہ روزانہ سینکڑوں مرتبہ جیتے اور مرتے ہیں- فلسطینی اسیران کو ادنی سے ادنی حقوق حاصل نہیں ہیں- اسرائیلی جیل حکام کی نظروں میں بین الاقوامی قوانین کوئی معنی نہیں رکھتے-