غزہ میں فلسطینی ملازمین کی یونین کے وفد نے وزیر داخلہ فتحی حماد سے ملاقات کی اور انہیں ملازمین کی مشکلات کے حوالے سے آگاہ کیا- وفد میں یونین کے سربراہ اور انتظامی کمیٹی کے ارکان شامل تھے- فتحی حماد نے اس موقع پر یونین کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یونین سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر ملازمین کی بہبود کے لیے جو کوششیں کر رہی ہے وہ قابل قدر ہیں- یونین کے وفد کے سربراہ محمد صیام نے فتحی حماد سے ملاقات کو تسلی بخش قرار دیا- انہوں نے کہا کہ فریقین کے درمیان ملازمین کی بہبود کے لیے متعدد میدانوں میں مشترکہ سرگرمیوں پر اتفاق کیا گیا- اس موقع پر محمد صیام نے غزہ میں امن و امان بحال رکھنے پر فتحی حماد کو خراج تحسین پیش کیا اور ملازمین کی طرف سے انہیں یادگاری شیلڈ پیش کی-