Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیلی فوج نے دو فلسطینی گرفتار کرلیے، پانچ عباس ملیشیا کے ہاتھوں اغوا

palestine_foundation_pakistan_abbas-militia7

مغربی کنارے میں فلسطینی تقسیم کے خلاف مظاہروں کی پیش نظر اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کے حامیوں کی پکڑ دھکڑ مہم میں تیزی آگئی ہے۔ اسرائیلی فوج نے دو افراد کو گرفتار کیا تو دوسری جانب پانچ افراد عباس ملیشیا کے ہاتھوں اغوا ہوئے۔ ادھر فلسطینی اختلافات ختم کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہروں کو ناکام بنانے کے لیے عباس ملیشیا نے بڑے پیمانے پر حماس کے رہنماؤں اور فلسطینی معروف شخصیات کو تفتیش کے لیے طلبی کے نوٹس جاری کردیے ہیں۔ تفتیش کے لیے بلائے جانے والے ان درجنوں افراد کو غائب کردیے جانے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عباس ملیشیا نے نابلس کے تل نامی علاقے میں نجاح یونیورسٹی کے طالب علم احمد نمر عصیدہ کو اغوا کر لیا انہیں اس سے قبل بھی متعدد مرتبہ اغوا کیا جا چکا ہے۔ ان کے بھائی محمد عصیدہ بھی پہلے ہی عباس ملیشیا کی حراست میں ہیں۔ نابلس سے ہی سابق اسیر محمد قطب کو تفتیش کے لیے طلب کر کے غائب کر دیا گیا ہے۔ سلفیت میں ہم وطنوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے عباس ملیشیا نے سعید حمد مرعی نامی شہری کو قراوہ بنی حسان کے علاقے سے حراست میں لیا انہیں دو ہفتے قبل ہی رہا کیا گیا تھا۔ اسی علاقے سے جہاد علی عاصی، جو القسام کے معروف شہید قائد علی عاصی کے بھائی ہیں، کو بھی اغوا کر لیا گیا ہے۔ وہ دس سے زیادہ مرتبہ پہلے بھی عباس ملیشیا کے ہتھے چڑھ چکے ہیں۔ ادھر شیخ سمیر کو یطا سے حراست میں لیا گیا وہ تیرہ روز قبل ہی رہا ہوئے تھے۔ عباس ملیشیا سیاسی اختلافات کی پاداش میں نہ صرف خود حماس کے حامیوں کو گرفتار کرتی ہے بلکہ اس کی فراہم کردہ معلومات کی مدد سے اسرائیلی فوج بھی فلسطینیوں کو اغوا کرنے میں پیش پیش رہتی ہے۔ عباس ملیشیا کے اسی سکیورٹی تعاون کی مدد سے اسرائیل نے بھی حماس کے دو حامیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ رام اللہ میں حماس کے معروف قائد ناجح عاصی کو عباس ملیشیا کے انٹیلی جنس ادارے نے تفتیش کے لیے طلب کر کے اسرائیلی فوج کے حوالے کر دیا۔ وہ کچھ روز قبل ہی پانچ ماہ قید کاٹ کر عباس ملیشیا کے عقوبت خانوں سے رہا ہوئے تھے۔ دوران حراست عباس ملیشیا نے ان کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ وہ اس سے قبل کئی سال اسرائیلی جیلوں کی قید و بند کی صعوبتیں بھی برداشت کر چکے ہیں۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے الخلیل میں ایک چھاپہ مار کارروائی میں حماس کے ایک مزید رہنما شیخ فواز ابو ارمیلہ کو گرفتار کرلیا ہے۔ انہیں بھی محمود عباس کی پری وینٹو فورسز کی جانب سے کچھ ہفتے قبل ہی رہائی ملی تھی۔ وہ دو ماہ تک عباس ملیشیا کی حراست میں رہ کہ رہا ہوئے تھے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan