Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیلی فوج کا مسجد اقصی میں نمازیوں پر تشدد، تین گرفتار

palestine_foundation_pakistan_al-aqsa-mosque-police

قبلہ اول مسجد اقصی میں نمازیوں پر اسرائیلی فوج کے حملوں کے بعد فلسطینیوں اور فوج کے مابین شدید جھڑپیں شروع ہوگئیں جس میں تین فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ جھڑپوں کا سبب انتہاء پسند یہودوں کے نمازیوں پر حملے کے بعد صہیونی فوج کا ان کی مدد کو آنا تھا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ انتہاء پسند یہودیوں کے جتھے نے مسجد اقصی کے صحن میں گھس کر مشکوک سرگرمیاں سرانجام دینا شروع کردیں جس پر مسجد میں موجود نمازیوں نے ان کو مسجد سے باہر نکالنے کی کوشش کی جس پر اسرائیلی فوج ان کی مدد کو آگئی اور نمازیوں پر حملہ کردیا اور دیکھتے ہی دیکھتے مسجد اقصی کا صحن میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگا۔ اس موقع پر صہیونی فوج نے متعدد نمازیوں پر تشدد بھی کیا اور تین نمازیوں کو حراست میں لے لیا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ صہیونی فوج نے نمازیوں کو چاروں اطراف حلقہ بنا لیا اور انہیں مارنا شروع کردیا جس سے مسجد میں حالات انتہائی کشیدہ ہوگئے۔ ادھر مسلمانوں کے قبلہ اول اور حرم ثالث میں نعرہ تکبیر بلند کرنے کی پاداش میں گرفتار کیے گئے ایک فلسطینی کے متعلق مقبوضہ فلسطین کے علاقے ام فحم کی عدالت نے ایک ماہ تک مسجد داخلے پر پابندی کا فیصلہ سنا دیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan