Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

“اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 1967ء سے اب تک 10 ہزار فلسطینی خواتین گرفتار

palestine_foundation_pakistan_palestinian-female-prisoners11

فلسطینی وزارت امور اسیران نے خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے ایک خصوصی رپورٹ شائع کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے سنہ 1967ء کی جنگ کے بعد سے اب تک کم ازکم 10 ہزار فلسطینی خواتین کو حراست میں لے کر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا. رپورٹ کے مطابق ان ہزاروں خواتین میں 850 خواتین کو تحریک انتفاضہ الاقصیٰ کے دوران حراست میں لیا گیا.
وزارت اسیران کی جانب سے میڈیا کو جاری ایک تفصیلی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ قابض اسرائیلیوں کے ہاتھوں گرفتار ہونے والی ہزار ہا خواتین میں سے ایک سو سے زائد خواتین اب بھی صہیونی جیلوں میں زیر حراست ہیں.
رپورٹ کے مطابق بدنام زمانہ اسرائیلی عقوبت خانون” دامون” اور” ھشارون “میں پانچ سال سے زیر حراست ایک خانون کا تعلق غزہ کی پٹی سے ، چار کا بیت المقدس سے اور تین مقبوضہ فلسطین کے دیگرعلاقوں سے تعلق رکھتی ہیں.
رپورٹ کے مطابق صہیونی جیل میں پابند سلاسل خواتین میں سے 27 مختلف نوعیت کی سزاٶں میںسزا یافتہ ہیں ان میں احلام تمیمی کو 16 مرتبہ عمر قید کی سزا، قاہرہ السعدی کو عمرقید کی تین سزائیں، آمنہ منیٰ ، سنا شحادہ اور دعا الجیوسی کو ایک مرتبہ عمر قید کی سزاکے تحت جیلوں میں رکھا گیا ہے.
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جیلوں میں پابند سلاسل فلسطینی خواتین میں سے بیشتر کئی مہلک امراض کا شکار مریضائیں بھی شامل ہیں. لیکن قابض صہیونی حکام ان کی صحت اور طبی ضروریات کی فراہمی میں دانستہ غفلت کے مرتکب ہو رہے ہیں.
وزارت اسیران نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیلی جیلوں میں زیرحراست فلسطینی خواتین کو رہائی دلوانے میں اپنا کردار ادا کریں.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan