Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیل دنیا کے بدنام ترین ممالک میں سرفہرست: عالمی سروے

palestine_foundation_pakistan_israel

دہائیوں سے فلسطینیوں پر مظالم جاری رکھنے والی صہیونی ریاست اسرائیل کو بدنامی دنیا میں بڑھتی جارہی ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے ایک سروے کے مطابق اسرائیل کو دنیا پر منفی اثرات مرتب کرنے والے ممالک میں سر فہرست گردانا جانے لگا ہے۔ برٹش براڈ کاسٹنگ کارپوریشن (بی بی سی) کی جانب سے 27 مختلف ممالک کے متعلق کیے جانے والے ایک سروے میں 28 ہزار افراد نے شرکت کی۔ جس میں دنیا کے امن پر اثر انداز ہونے والے ممالک کے بارے میں رائے طلب کی گئی تھی۔ سروے میں شریک 21 فیصد افراد نے اس حوالے سے اسرائیل کو مثبت جبکہ 49 فیصد نے منفی اثرات مرتب کرنے والے ممالک میں گردانا۔ اس طرح اسرائیل کو دنیا کے امن کے لیے چوتھا خطرناک ملک قرار دے دیا گیا۔ اسرائیل کی تائید یا مخالفت کرنے والوں کی نسبت مختلف ممالک میں مختلف رہی۔ امریکا کے 43 فیصد رائے دہندگان نے اسرائیل کی حمایت کی جبکہ 41 فیصد نے مخالفت، روس میں 34 فیصد افراد تائید اور 27 فیصد مخالفت میں تھے، گھانا میں 27 کے مقابلے 32 جبکہ ہندوستان میں 18 کے مقابلے میں 21 فیصد افراد نے اسرائیل کی مخالفت کی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan