Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مسجد اقصیٰ کے دفاع کے لیے مسلم دنیا متحد ہو جائے: جہاد اسلامی

palestine_foundation_pakistan_al-aqsa-mosque1

فلسطین کی سیاسی و عسکری تنظیم جہاد اسلامی نے قابض اسرائیل کی جانب سے بیت المقدس کو یہودیانے کی تازہ مہم، مسجد اقصیٰ کی بنیادیں کمزور کرنے کے لیے کی جانے والی کھدائی کی شدید مذمت کی ہے. تنظیم نے اسلامی کانفرنس تنظیم اور عرب لیگ سمیت مسلم دنیا کی تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قبلہ اول کے دفاع کے لیے متحد ہو جائیں. رام اللہ میں جہاد اسلامی کے دفترسے جاری ایک تازہ بیان میں کہا گیا ہے کہ قابض صہیونی حکام کے ہاتھوں بیت المقدس کو یہودیانے اور مسجد اقصیٰ کوشہید کرنے کی سرگرمیاں ناقابل برداشت ہیں. اب وقت آ گیا ہے کہ مسلم دنیا متحد ہو جائے اور صہہونی چیرہ دستیوں کا بھر پورطاقت سے مقابلہ کرے. بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نےعرب ممالک میں آنے والے انقلابات کے بعد دنیا کی توجہ خطے کے دیگر مسائل پر مرکوز ہونے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مسلمانوں کے تاریخی شہر میں یہودیت کے فروغ کی سرگرمیاں بڑھا دی ہیں. ایسے میں عرب ممالک اور مسلم امہ کی جانب سے قبلہ اول کے دفاع کے لیے فوری اقدامات ناگزیر ہو گئے ہیں. بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی حکومت ایک منظم سازش کے تحت انتہا پسند یہودی گروپوں کی اسلامی تاریخی آثار مٹانے کی سازشوں کی سرپرستی کر رہی ہے. دنیا بھرکے یہودی اورصہیونی مکمل منصوبہ بندی سے بیت المقدس کی اسلامی اورعرب شناخت مٹا رہے ہیں.اس کے مقابلے میں عالم اسلام کے اس تہذیبی وثقافتی دارالحکومت کے دفاع کے لیے کی جانے والی کوششیں نہ ہونے کے برابر ہیں.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan