Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

صہیونی حکام نے غزہ کی مشرقی گزرگاہ”المنطار” مکمل طور پر بند کر دی

palestine_foundation_pakistan_mintar-crossing-point

اسرائیلی حکام نے فلسطینی شہرغزہ کی پٹی کی مقبوضہ علاقوں کی طرف ایک اہم راہداری” المنطار” مکمل طور پر بند کر دی ہے. المنطار[ کارنی] گذرگاہ پر موجود تمام سامان غزہ کے جنوب میں کرم ابو سالم کی جانب منتقل کیا جا رہا ہے جہاں سے اس کی غزہ کو ترسیل یقینی بنائی جائے گی. غزہ کے گڈز ٹرانسپورٹ کمیٹی کے چیئرمین رائد فتوح نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ صہیونی حکام کی جانب سے انہیں بدھ کی صبح کو ایک پیغام میں بتایا گیا کہ کچھ دیر میں گذرگاہ کو مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا اور سامان کی ترسیل کا تمام عمل جنوبی سمت میں موجود گذرگاہ کرم ابو سالم سے ہو گا. اس پیغام کے کچھ دیر بعد صہیونی حکام نے کارنی گذر گاہ دو طرفہ آمد و رفت کے لیے بند کر دی. گڈز ٹرانسپورٹ کمیٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ المنطار گذرگاہ کا سامان کرم ابو سالم کی طرف منتقل کرنے میں کئی قسم کی پیچیدگیاں ہیں. ایک تو یہ گذرگاہ بہت دور ہے. اس کے علاوہ اس پر کسی ایک جانب سے ضروری سامان کو ذخیرہ کرنے کی گنجائش بھی کم ہے. انہوں نے صہیونی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ المنطار راہداری بند کرنے کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے اسے دوبارہ کھولیں تاکہ مقبوضہ علاقوں سے غزہ کو سامان کی ترسیل یقینی بنائی جا سکے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan