الخلیل کے انتہاء پسند یہودیوں اور اسرائیلی قابض فورسز نے فلسطینیوں کی اراضی پر قبضہ کرکے یہودی بستیوں کی تعمیر کے خلاف نکالے جانے والے احتجاجی مظاہرے پر حملہ کر دیا اور شرکاء احتجاج کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق یہودی بستیوں ’’کرم تسور‘‘ اور ’’بیت عین‘‘ سے آنے والے انتہاء پسندیوں نے یہودی آباد کاری کے صہیونی منصوبوں کے خلاف احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر حملہ کر دیا۔ شرکاء مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر شکاری کتے بھی چھوڑے گئے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ الخلیل کے ٹاؤن بیت امر میں فلسطینیوں کو اراضی سے محروم کرنے کی اسرائیلی پالیسی کے خلاف احتجاجی مارچ جاری تھا کہ غاصب اور انتہاء پسند یہودیوں نے ان پر باؤلے کتے چھوڑ دیے۔ اس موقع پر اسرائیلی پولیس اور فوجی اہلکار بھی غاصب یہودیوں کے ساتھ بھرپور تعاون کرتے رہے۔