اسرائیل کو مغربی کنارے کے سب سے بڑے ضلع الخلیل میں حضرت ابراہیم علیہ السلام سے منسوب مسجد ابراہیمی کی اذان بھی گوارا نہیں، فروری میں صہیونی انتظامیہ نے حرم ابراہیمی سے بلند ہونے والی اذان پر 60 مرتبہ پابندی عائد کی۔ صہیونی انتظامیہ کی جانب سے اپنے مذموم اقدام کے لیے یہ دلیل گڑی گئی کہ لاؤڈ اسپیکرز کی آواز سے صہیونی آبادکاروں کو تکلیف ہوتی ہے۔ خیال رہے کہ اسرائیلی فوج عام طور پر چیک پوسٹوں پر موذنوں کو روک لیتی ہے تاکہ وہ مسجد پہنچ کر بروقت اذان نہ دے سکیں۔