Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

لکسمبرگ کا اسرائیل سے غزہ کا معاشی محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ

palestine_foundation_pakistan_jean-asselborn-luxembourg-foreign-minister-gaza

یورپی یونین کے رُکن ملک لکسمبرگ نے اسرائیل سے غزہ کی معاشی ناکہ بندی فوری طور پر اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے. یورپی ملک کا کہنا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کو انتقام کا نشانہ بنا رہا ہے .صہیونی ریاست کی اس ظالمانہ پالیسی کی ہرفورم پر مذمت کی جائے گی.
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق لکسمبرگ کے وزیرخارجہ نے ان خیالات کا اظہار غزہ کے ایک روزہ دورے کے دوران ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا .یورپی ملک کے وزیرخارجہ اور نائب وزیراعظم گین اسیلبورن نے کہا کہ ان کا ملک پہلے بھی غزہ کے محصور شہریوں کی مدد کرنے اور اسرائیل سے فلسطینی شہریوں کی نقل وحرکت کی آزادی کا مطالبہ کر چکا ہے.
ایک سوال کے جواب میں مسٹر گین کہہ رہے تھے کہ وہ نہیں چاہتے کہ فلسطینی علاقوں سے اسرائیلی آبادیوں پر راکٹ حملے ہوں لیکن اگر اسرائیل ان راکٹ حملوں سے بچنا چاہتا ہے تو اسے فلسطینیوں پر مسلط چار سال سے جاری معاشی ناکہ بندی کو بھی ختم کرنا ہو گا.
لکسمبرگ کے وزیرخارجہ نے اپنے دورہ غزہ کو “تاریخی” قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجھے غزہ میں کوئی دہشت گرد یا انتہا پسند نظر نہیں آیا. تمام لوگ معمول کی زندگی بسر کر رہے ہیں.
انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ غزہ کی تعمیر نو کا عمل دوبارہ شروع کیا جائے اور غزہ کی معاشی ناکہ بندی ختم کرتے ہوئے شہریوں کو تمام ضروری سامان کی درآمدات و برآمدات کی مکمل آزادی فراہم کی جائے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan