فلسطینی شہرغزہ کی پٹی کے جنوب میں اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں کی تازہ گولہ باری میں کم ازکم چار افراد زخمی ہو گئے ہیں. مرکزاطلاعات فلسطین کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق صہیونی جنگی طیاروں نے جمعرات کی شام جنوبی شہر رفح میں ایک کار پربمباری کی، جس کے نتیجے میں کارکو بری طرح نقصان پہنچا جبکہ اس میں سوار تین افرادایک راہ گیر زخمی ہوئے ہیں. غزہ میڈیکل وایمرجنسی سروس کے مطابق صہیونی طیاروں کی بمبای سے فلسطینی کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی جسے فائر بریگیڈ اور دیگر رضاکار تنظیموں کی مدد سے بجھایا گیا ہے. واقعے کے بعد زخمیوں کوغزہ میں ابو یوسف اسپتال منتقل کیاگیاہے، جہاں ان میں سے دوکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے. ادھر قبل ازیں اطلاعات تھیں کہ اسرائیلی فوج کے طیاروں سے ایک کار کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے تاہم کارمیں سوار چار افراد بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئے ہیں.