اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جناب نے لیبیا میں حکومت کے ہاتھوں شہریوں کے قتل عام کا حوالہ دیتے ہوئے کرنل معمرقذافی کو سفارش کی کہ وہ عوامی مطالبات کو تسلیم کرلیں ۔
صدر احمدی نژاد نے کابینہ کے اجلاس کے اختتام پر علاقے کی حالیہ تبدیلیوں اور مسلم اقوام کے انقلابات کے بارے میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا ایک بہت بڑی تبدیلی کے موڑ پر ہے البتہ تبدیلی راستے میں ہے اور یہ تبدیلی پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے گی ۔
صدر احمدی نژاد نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ انسان کی نگاہ آفاقی ہونی چاہئے کہا کہ اقوام عالم عالمی تعلقات کی برقراری اور منصفانہ نظام کی خواہاں ہيں، ایسا منصفانہ نطام جو تمام انسانوں کے حقوق اور کرامت کو یقینی بنائے، امیر و غریب طبقوں کے درمیان فاصلوں کو کم کرے اور ظلم وستم اور انسانوں کی تحقیر کرنےوالوں کی بساط لپیٹ دے ۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے لیبیاء کے عوام کے قتل عام کے بارے میں کہا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ کوئی شخص خود کو اس بات کی اجازت دے کہ اپنے ہی ملک کے عوام پر بمباری کرے اور ان کا قتل عام کرے ۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے دنیا کے بعض حکام کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اپنے اپنے عوام کو اس بات کی اجازت دیں کہ وہ اپنی بات آزادی کے ساتھ کہہ سکیں اور انہیں عزت و احترام حاصل ہو انہوں نے کہا کہ ہم اس اصل انقلاب کے منتظر ہيں جس کے آنے سے دنیا میں تمام تر فریبکاریوں کا جڑ سے خاتمہ ہوجائےگا ۔