فلسطینی عوام کی اکثریت نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اس سال پارلیمانی، صدارتی او ر بلدیاتی انتخابات کا محمود عباس کا اعلان مسترد کرد یا ہے. مرکزاطلاعات فلسطین پر کیے گئے ایک عوامی سروے میں 70 فیصد رائے دہندگان نے محمود عباس کے فیصلے کی مخالفت کی. مرکز اطلاعات فلسطین کے عربی ویب پورٹل پر 15 فروری سے 22 فروری تک عوامی سروے کیا گیا جس میں صرف فلسطینیوں سے رائےحاصل کی گئی. آن لائن سروے میں مجموعی طورپر 5900 افراد نے اپنی رائے دی. سروے میں تین آپشن رکھے گئے تھے کہ آیا محمود عباس کی جانب سے فلسطین مین مفاہمت سے قبل انتخابات ہونے چاہئیں. نہیں ہونے چاہئیں . یا پتہ نہیں. رائے دہندگان میں سے 70 فیصد نے پہلے آپشن کا انتخاب کیا اور کہا کہ جب تک ملک میں مفاہمت کا عمل پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ پاتا انتخابات قابل قبول نہیں ہوں گے. اس کے مقابلے میں 28 فیصد رائے دہندگان نے انتخابات کے حق میں جبکہ دو فیصد نے پہلے دونوں آپشنز میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے سے گریز کرتے ہوئے تیسرے آپشن یعنی پتہ نہیں پر اپنی رائے دی. خیال رہے کہ یہ سروے ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب محمود عباس نے اس سال جولائی اور ستمبر میں بالترتیب پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کا اعلان کیا ہے.