Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیلی فوج نے فلسطینی بستی پانچویں مرتبہ مسمار کر دی

palestine_foundation_pakistan_demolition

اسرائیلی بلڈوزروں نے نابلس کی مشرقی بستی طانا کو لگاتار پانچویں مرتبہ مسمار کر دیا ہے۔ صہیونی فوج صرف دس روز قبل ہی اس بستی کو جارحیت کا نشانہ بنا چکی ہے۔ بستی کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی انتظامیہ کے بلڈوزروں نے علی الصبح دھاوا بولا اور فلسطینیوں کے خیموں، گھروں، بیرکوں اور مویشی خانوں کو مسمار کرنا شروع کر دیا، دس روز قبل بھی اسرائیلی اہلکار بستی کے 15 رہائشی تعمیرات کو منہدم کر چکے ہیں۔ بستی میں مقیم فلسطینیوں کے مطابق اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو ہجرت پر مجبور کرنے کے لیے اپنی کارروائی کے لیے وہ دن چنا جب علاقے میں زبردست بارش اور آندھیاں بھی چل رہی تھیں، صہیونیوں نے اس مرتبہ بستی کی تقریبا تمام تعمیرات منہدم کردی ہیں اور خواتین اور بچوں سمیت بڑی تعداد میں لوگوں کو کھلے آسمان تلے چھوڑ دیا ہے۔ خیال رہے کہ یہودی بستی ’’ماخوارا‘‘ سے ایک کلومیٹر کی مسافت پر 2000 ایکڑ اراضی پر موجود ہے، اسرائیل نے 1969ء میں 10 ہزار ایکڑ اراضی پر قبضہ کر کے ’’ماخوارا‘‘ بستی تعمیر کی تھی۔ صہیونی انتظامیہ اب ’’طانا‘‘ پر قبضہ کر کے یہودی بستی کو توسیع دینا چاہتی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan