Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسماعیل ھنیہ کا شیخ قرضاوی کو فون، غزہ آنے کی دعوت

palestine_foundation_pakistan_ismail-haneyya-palestinian-premier-sheikh-yusuf-al-qaradawi

فلسطینی وزیر اعظم اسماعیل ھنیہ نے مصر کے معروف عالم دین ڈاکٹر شیخ علامہ یوسف قرضاوی کو ٹیلی فون کرکے مصری انقلاب پر مبارکباد پیش کی ہے اور مسئلہ فلسطین کے حل اور غزہ کا محاصرہ ختم کروانے کے ان کے بیان پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ وزیر اعظم نے شیخ قرضاوی کو غزہ کے دورے کی دعوت بھی دی اور ان سے درخواست کی کہ وہ غزہ آکر نماز جمعہ کی امامت کروائیں تاکہ لاکھوں فلسطینی ان کی اقتداء میں نماز پڑھ سکیں، فلسطینی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ان کا یہ عمل مسجد اقصی میں ان کی امامت میں مسجد اقصی میں نماز کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔ دوسری جانب شیخ قرضاوی نے ان کی دعوت پر شکریہ ادا کیا اور اس پر عمل کرنے کی یقین دہانی کروائی، شیخ قرضاوی نے اہل غزہ کی جرات اور ثابت قدمی کو خراج تحسین پیش کیا اور فلسطین کی جلد آزادی کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔ واضح رہے کہ جمعہ کے روز شیخ قرضاوی نے لاکھوں کے اجتماع میں مصری حکام سے رفح کراسنگ کھولنے کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد صدر حسنی مبارک کی رخصتی کے بعد مصر کے نئے حکام نے تین روز کے لیے رفح کراسنگ کھولنے کے احکامات صادر کر دیے تھے تاکہ مصر میں پھنسے تمام فلسطینیوں کی غزہ واپسی ممکن ہو سکے۔ ماہرین غزہ اور مصر کے مابین واحد ’’رفح‘‘ کراسنگ کو جزوی طور پر کھولے جانے کو بندش کے مکمل خاتمے کے لیے مددگار قرار دے رہے ہیں۔ ستمبر 1926 کو پیدا ہونے والے شیخ قرضاوی عالم اسلام کی معروف شخصیت ہیں، الجزیرہ ٹی وی پر نشر ہونے والا ان کا پروگرام ’’الشریعہ والحیاۃ‘‘ اسلامی دنیا میں انتہائی مقبول ہے۔ انہیں مصر کی سب سے بڑی اسلامی جماعت ’’اخوان المسلمین‘‘ کا دانشور رہنما شمار کیا جاتا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan