اسرائیلی اخبار ’’ھارٹز ‘‘ کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کی صہیونی بلدیہ نے جنوبی القدس کی ’’ھار حوما‘‘ جبل ابوغنم کالونی میں کم از کم 19 نئے صہیونی عبادت گاہوں کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔ روزنامے نے اپنی پیر کی اشاعت میں یہودی کالونی کے ایک رہائشی کے حوالے سے بتایا کہ اس منصوبے کا مطابق ھار حوما کالونی کو مختلف نظریات کے یہودیوں سے خالی کرکے خالص مذہبی یہودیوں کی کالونی بنا دیا جائے گا۔ اخبار کے مطابق ’’ھار حوما‘‘ کالونی میں اس وقت 30 ہزار یہودی آباد ہیں جنہیں 90 کی دہائی میں یہاں لا کر بسایا گیا تھا۔ اس پروجیکٹ کے مطابق آئندہ سالوں میں اس کالونی میں توسیع کے لیے ہزاروں نئے رہائشی یونٹس تعمیر کیے جائیں گے۔ قابل ذکر امر یہ ہے کہ اس منصوبے کے مطابق کالونی کو مذہبی یہودیوں کا دارالخلافہ بنا دیا جائے گا۔