Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

فلسطینی اتھارٹی خفیہ مذاکرات میں پناہ گزینوں کے حق سے دستبردار ہوئی تھی: پیریز

palestine_foundation_pakistan_mahmoud-abbas-pro-israel-shimon-peres-israeli-president2

اسرائیلی صدر شمعون پیریز نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی حکومت کے ساتھ خفیہ مذاکرات کے دوران فلسطینی اتھارٹی نے پناہ گزینوں کے حق واپسی سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا. مقبوضہ فلسطین میں ہرٹزیلیا کے مقام پرایک یہودی کانفرنس سےخطاب میں اسرائیلی صدر نے کہا کہ “خفیہ مذاکرات سے قبل ہم یہ سمجھتے تھے کہ فلسطینی حق واپس کے بارے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور کم ازکم 50 لاکھ فلسطینیوں کی دوبارہ ان کےعلاقوں میں آبادکاری پر اصرار کریں گے، لیکن ہمارے اندازے غلط ثابت ہوئے. فلسطینی اتھارٹی نے حق واپسی سے آسانی سے دستبرداری کا اعلان کر دیا تھا. اسرائیلی صدرنے فلسطینی اتھارٹی کےحوالے سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں دیا ہے جب دوسری جانب فلسطینی اتھارٹی کے خفیہ مذاکرات کااسکینڈل فلسطین اور پوری دنیا میں ایک نیا موضوع بحث بن چکا ہے. مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق قطری ٹی وی الجزیرہ پر نشر ہونے والے خفیہ مراسلوں میں بتایا گیا تھا کہ اسرائیل اور محمود عباس کے درمیان ان کیمرہ ہونے والے مذاکرات میں صدرعباس نے اسرائیل کے سامنے کئی بنیادی حقوق اور دیرینہ مطالبات سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا. صدرشمعون پیریز وہ پہلے اسرائیلی رہ نما نہیں جنہوں نے فلسطینی اتھارٹی کے اس اقدام کی تصدیق کی ہے. قبل ازیں سابق وزیراعظم ایہود اولمرٹ اور کئی دیگر سرکردہ عہدیدار بھی اس کی تصدیق کر چکے ہیں کہ فلسطینی مذاکرات کاروں نے خفیہ بات چیت میں کئی اہم مطالبات سے پیچھے ہٹنے کا باضابطہ اعلان کر دیا تھا.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan