Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مصری جیل سے رہا ’’القسام کمانڈر‘‘ ایمن نوفل غزہ پہنچ گئے

palestine_foundation_pakistan_ayman-nofal-al-qassam-brigades-hamas5

اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کے سینئر کمانڈر ایمن نوفل مصری جیل سے رہائی پا کر غزہ پہنچ گئے جہاں ہزاروں فلسطینیوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
غزہ پہنچ کر نوفل نے کہا کہ وہ مصری صدر حسنی مبارک کے خلاف عوامی احتجاج کے نتیجے میں رہائی پر بہت خوش ہیں۔ اس موقع پر ایمن کے والد نے امید ظاہر کی ہے کہ جلد تمام فلسطینی قیدی مصری جیلوں سے رہا ہو جائیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ نوفل رفح کراسنگ کے ذریعے غزہ داخل ہوئے ہیں۔ انہیں جنوری 2008ء میں اس وقت مصر سے گرفتار کرلیا گیا تھا جب وہ ہزاروں فلسطینی شہریوں کے ہمراہ بنیادی اشیائے ضروریہ کے حصول کے لیے مصر گئے تھے۔ خیال رہے کہ اسرائیل نے جون 2006ء سے ایک اسرائیلی فوجی گیلاد شالیت کی حماس کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد سے غزہ کا محاصرہ کر رکھا ہے جس کے بعد اہل غزہ کو خوراک اور بنیادی ضروریات زندگی کی شدید کمی کا سامنا ہے۔
زندگی کا رشتہ برقرار رکھنے کی خاطر مصر سے ملحق سرحد سے مصر داخل ہونے والوں کی بڑی تعداد کو مصری انتظامیہ نے گرفتار کررکھا تھا۔ مصر میں حالیہ عوامی تحریک کے نتیجے میں مصری جیل سے سیکڑوں مصری قیدیوں کے ساتھ ساتھ بہت سے فلسطینی شہری بھی رہائی پانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ نوفل نے گھر پہنچتے ہی ہم وطنوں کے ہجوم میں ’’مرکز اطلاعات فلسطین‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے تمام ذرائع ابلاغ کا شکریہ ادا کیا اسی طرح مصری جیلوں سے رہائی کے لیے اظہار یک جہتی کرنے والے عوام کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔
نوفل نے بتایا کہ ان کی جیل سے رہائی کے وقت جیل کے گارڈز نے قیدیوں پر اندھا دھند فائرنگ کی تھی جس میں ان کو بھی معمولی زخم آئے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر مصری قیدیوں کے اہل خانہ بھی جیل پہنچ گئے اور انہوں نے گارڈز کو فائرنگ کرکے بھاگنے پر مجبور کردیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan