رابطہ العلماء فلسطین نے امت مسلمہ سے مسجد اقصی کے دفاع کا مطالبہ کیا – رابطہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر امت مسلمہ کمزور اور بے بس نہ ہوتی تو انتہا پسند یہودی جماعتوں کو مسجد اقصی میں بار بار داخل ہونے کی جرات نہ ہوتی- امت مسلمہ کی کمزوری کی وجہ سے صہیونی شیر بنے ہوئے ہیں اور اپنی سازشوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے شب و روز کام کر رہے ہیں- مسجد اقصی کو شہید کرنے اور اس کی جگہ سلیمانی ھیکل کی تعمیر کی سازش کی جارہی ہے- امت مسلمہ کے علماء کو چاہیے کہ وہ مسجد اقصی کے دفاع کیلئے اپنا کردار ادا کریں -وہ اپنی تقریروں او ر خطبوں کے ذریعے قبلہ اول کی اہمیت کو اجاگر کریں- وہ اپنے رہنماوں اور حکمرانوں کو مسجد اقصی کے دفاع کیلئے متحرک ہونے کی تلقین کریں- بیان کے آخر میں سوال کیا گیا کہ یہ امت آخر کب متحرک ہو گی کیا اس وقت متحرک ہوگی جب قبلہ اول صہیونی سازشوں کا شکار ہو چکا ہو گا- بیان فلسطینی اپنے ننگے جسموں سے مسجد اقصی کا دفاع کر رہے ہیں وہ اپنے بھائیوں کی مدد اور حمایت کے منتظر ہیں-