ہندوستان کی مختلف غیر سرکار تنظیموں اور یونیورسٹیوں کی اساتذہ اور طلباء یونینوں نے نئي دہلی میں مصری سفارتخانے کے سامنے اجتماع کرکے مصری عوام سے اپنی یکجہتی کا اعلان کیا ہے ۔ گذشتہ دو دنوں کے دوران ہندوستان کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والوں نے ریلیاں نکال کرصدرحسنی مبارک کے استعفے کا مطالبہ کیا اور گو مبارک گو کے نعرے لگائے۔ ان ریلیوں کا اہتمام جماعت اسلامی ہند، انڈین اسٹوڈنٹنس یونین ، مسلم طلباء کی تنظیم ایس آئی او، جامعہ ملیہ کے اساتذہ کی یونین ، مجلس مشاورت اور کئي دیگر تنظیموں نے کی تھی۔ مصری حکومت کے خلاف ہونےوالے ان مظاہروں نے اپنے ایک بیان میں حسنی مبارک سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اقتدار سے کنارہ کش ہو جائيں اورحکومت عوام کو سونپ دیں۔ نئی دہلی میں مظاہرے کے شرکاء نے کہا کہ حسنی مبارک کی طرف سے اصلاحات کے لئے کیا گیا اعلان محض ایک سیاسی چال ہے۔