Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

حملوں کا خوف، قاھرہ میں اسرائیلی سفارت خانے سے صہیونی پرچم اتار دیا گیا

palestine_foundation_pakistan_israel-burning

مصر میں صدر حسنی مبارک کے خلاف عوام کے سڑکوں پر آ جانے کے بعد قاھرہ میں اسرائیلی سفارت خانے کی عمارت سے اسرائیلی جھنڈا اتار لیا گیا ہے۔ اسرائیلی سفارت کار حسنی مبارک کے خلاف مظاہروں سے شدید خوفزدہ ہیں اور انہیں خدشہ ہے کہ عوام کہیں سفارت خانے پر حملہ نہ کر دیں۔ عینی شاہدین نے نیوز پریس ’’قدس پریس‘‘ کو بتایا کہ وہ قاھرہ یونیورسٹی کے بریج سے آئے ہیں اور اسرائیلی سفارت خانے پر لہرایا جانے والا جھنڈا اب وہاں نظر نہیں آ رہا اور یہ عمارت اب کسی بھی جھنڈے کے بغیر کام کر رہا ہے۔ نمائندے کو بتایا گیا کہ اسرائیلی سفارت خانے کے اطراف سکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے، مصری سکیورٹی فورسز سڑکوں پر گشت کر رہی ہے تاہم تمام سفارت خانوں کی سکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے۔ خیال رہے کہ صدر حسنی مبارک کے خلاف عوامی احتجاجی سلسلہ آٹھ روز سے جاری ہے۔ احتجاجی مظاہروں کے دوران تین سو سے زائد شہری جان دے چکے ہیں، عوام حسنی مبارک سے اقتدار چھوڑنے کا مطالبہ کر رہے ہیں تاہم حسنی مبارک نے اپنی حکومت کو مستعفی کر کے نئے وزیراعظم اور کابینہ سے حلف لینے کے ساتھ تیس سال سے نائب صدر کے خالی نشست پر عمر سلیمان کو اپنا نائب تو بنا دیا لیکن خود مستعفی ہونے سے انکار کردیا ہے۔ معروف اپوزیشن رہنما البرادعی نے حسنی مبارک کو جمعہ کے روز تک کی مہلت دی ہے۔ مصر میں پیدا نازک صورتحال میں اسرائیل کو اپنے دیرینہ حلیف حسنی مبارک کے چلے جانے کا خوف ہے یہ ہی وجہ ہے کہ وہ مصر میں عوامی مظاہروں کو بزور طاقت کچلنے کی اپیل کرتا چلا آ رہا ہے۔ مصری عوام بھی مصری حکام کی جانب سے فلسطین میں اسرائیل کے بےجا طرفداری پر خائف ہیں جس پر اسرائیلی سفارت خانے کے متعدد افراد پہلے ہی فرار ہو کر اسرائیل پہنچ چکے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan