اسرائیل کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل گابی اشکنزئی نے کہا ہے کہ اسرائیل کی سکیورٹی صورتحال نازک ہے اور مصر سے ملحق اسرائیلی سرحدوں پر موجود امن مصر کی تحریک کی وجہ سے کبھی بھی ختم ہو سکتا ہے۔ اشکنزئی نے فوجی اڈے ’’شیزفون‘‘ کے بری ونگ کی فوجی مشقوں کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی حدود پر امن کی صورتحال برقرار رہنے کے مختلف وجوہات ہیں جن میں صہیونی فوج کی قوت مدافعت سب سے اہم ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ مصر کے نازک حالات کے پیش نظر امن کی یہ صورتحال کسی بھی وقت ختم ہو سکتی ہے۔ اس موقع پر اشکنزئی نے بری فوج کے مشکلات پر روشنی ڈالی بالخصوص حالت جنگ میں سب سے پہلے بری فوج کو سامنا کرنا پڑتا ہے۔