Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مصر میں جمہوریت سے اسلام پسند کامیاب ہو سکتے ہیں: شمعون کا انتباہ

palestine_foundation_pakistan_shimon-peres-israeli-president8

اسرائلی صدر شمعون پیریز نے خبردار کیا ہے کہ مصر میں پیدا ہونے والے حالات خطرناک ہیں اور مصر میں جمہوری نظام آیا تو فلسطین میں حماس کی طرح وہاں بھی اسلامی جماعتیں کامیاب ہو جائیں گی جس سے مشرق وسطی کے حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔
شمعون پیریز نے انتہائی افسوس کے ساتھ کہا کہ مصر میں جمہوریت کا مطلب وہاں اسلام پسندوں کی کامیابی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں 2006ء کے تجربے کو سامنے رکھنا چاہیے جب فلسطین میں جمہوریت کا شروع کیا گیا سفر حماس کے تسلط پر منتج ہوا، جب تک انتخابات درست نہیں ہونگے جمہوریت کے ساتھ کھیل ہوتا رہے گا۔
پیریز نے کہا کہ انہوں نے جرمن چانسلر انجیلا مرکل سے ملاقات میں انہیں بتایا کہ کیسے انتخابات نے حماس کو مسند اقتدار پر بٹھا دیا ہے۔
اس موقع پر اسرائیلی حزب مخالف کی رہنما زیپی لیوینی نے بھی خدشات کا اظہار کیا کہ امریکا کی جانب سے اسلامی ممالک میں جمہوریی نظام کی طرفداری ان قوتوں کو اقتدار میں لا سکتی ہے جو جمہوریت کا احترام نہیں کرتیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan