فلسطینی اتھارٹی کے زیر انتظام مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجی اہلکاروں نے آپریشن کر کے کم از کم 12 فلسطینیوں کو اغوا کر لیا ہے۔ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں میں صہیونی اہلکاروں نے گھر گھر تلاشی لی اور متعدد فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ اسرائیلی فوجی اہل خانہ کو زبردستی باہر نکال کر گھروں کی تلاشی لیتے رہے۔ اسرائیلی ریڈیو کے مطابق قلقیلیہ، رام اللہ اور بیت لحم میں کی گئی ان کارروائیوں میں گرفتار کیے جانے والے 12 فلسطینی پہلے سے فوج کو مطلوب تھے۔ ریڈیو کے مطابق گرفتار کیے گئے تمام افراد کو قریبی تفتیشی ہیڈ کوارٹر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پر خفیہ ایجنسی کے اہلکار ان سے تحقیقات کریں گے۔