Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

غزہ کی مصر سے ملحق سرحد پر سکیورٹی سخت کر دی گئی

palestine_foundation_pakistan_rafah-crossing1

مصری حکام کے خلاف غم و غصے میں بپھری مصری عوام کے خون آلود مظاہروں کے بعد غزہ کی فلسطینی حکومت نے مصر سے ملحق سرحد پر سکیورٹی سخت کر دی ہے۔ مصر میں کشیدہ صورتحال پر کسی ممکنہ سرحدی تنازع کے پیش نظر سیکڑوں سکیورٹی اہلکاروں کو سرحد پر تعینات کر دیا گیا ہے۔ عینی شاہدین اور مقامی افراد کے مطابق فلسطینی فلسطین، مصر کی سرحد پر سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کے ساتھ کسی بھی منفی سرگرمی کو روکنے کے لیے ھنگامی حالت کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔ بالخصوص مصر کے سرحدی علاقے صحرائے سینا میں شروع ہونے والے احتجاجی مظاہروں جن میں متعدد مصری شہریوں کی جان جا چکی ہے، کے پیش نظر غزہ کی سرحدوں پر حفاظتی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ سکیورٹی پر مامور اہلکار شہریوں کو مصر اور غزہ کی 25 کلومیٹر طویل سرحد کے قریبی علاقوں میں جانے سے روک رہے ہیں۔ خیال رہے کہ جمعہ کی شام کو مصر میں حکومت کے خلاف بڑے عوامی مظاہرے کیے گئے جن میں مصری صدر حسنی مبارک کے استعفے کا مطالبہ کیا گیا، رات پر مصر کی صورتحال انتہائی کشیدہ رہی اور ہفتہ کی صبح مصری صدر نے اپنی حکومت کے مستعفی جبکہ خود عہدہ صدارت پر براجمان رہنے کا اعلان کیا تھا۔ مصر میں ہونے والے ان مظاہروں میں سو کے لگ بھگ مصری شہری جان گنوا چکے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan