فلسطینی اتھارٹی کے اسرائیل کےساتھ خفیہ مذاکرات کے دوران بنیادی اصولوں سے انحراف کےخلاف فلسطین اندراور بیرون ملک فلسطینیوں کے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے. مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جمعرات کو لندن میں فلسطینی اتھارٹی کےکمیشن آفس پر برطانیہ میں مقیم فلسطینیوں کی بڑی تعداد نے حملے کی کوشش کی. مرکز اطلاعات فلسطین کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق لندن میں فلسطینی صدرمحمود عباس کی اسرائیل نواز پالیسیوں کےخلاف احتجاج کی کال وہاں زیرتعلیم طلبہ کی جانب سے دی گئی تھی جس میں فلسطینی کمیونٹی کی بھی بڑی تعداد نےشرکت کی. مظاہرین نے لندن میں قائم فلسطینی سفارت خانے کے باہر احتجاجی دھرنا بھی دیا. اس موقع پر فلسطینی طلباء اور دیگر شہریوں نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل مردہ باد اور فلسطینی اتھارٹی کےخلاف نعرے درج تھے. مظاہرین نے ایک قرارداد بھی پڑھ کر سنائی جس میں فلسطینی اتھارٹی کو تحلیل کرنے، ملک میں پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کے ازسرانعقاد. تنظیم آزادی فلسطین کی تنظیم نو اور سنہ 2006ء میں تمام فلسطینی جماعتوں کےدرمیان طے پانے والے قومی میثاق پرعمل درآمد کا مطالبہ کیا گیا تھا.