Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

تازہ ہنگاموں کے بعد اسرائیل نے یہودیوں کو مصر جانے سے روک دیا

palestine_foundation_pakistan_protest-egyptian-citizens-anti-hosni-mubarak

مصر میں عوامی احتجاج اور کشیدگی کے باعث اسرائیل نے اپنے شہریوں کو مصر جانے سے روک دیا ہے جب کہ مصر میں پہلے سے موجود یہودیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پبلک مقامات پر نہ جائیں اور مسلسل اسرائیلی سفارت خانوں سے رابطے میں رہیں. صہیونی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں مصر میں تازہ عوامی احتجاج کے تناظر میں اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ جتنا جلدی ممکن ہو مصر چھوڑ کر وطن واپس آئیں.یا کسی دوسرے ملک چلے جائیں. اس کےعلاوہ مصر جانے کی تیاریاں کرنے والے شہریوں بالخصوص اسرائیلی سیاحوں سے کہا گیا ہے کہ وہ مصر سیاحت کے لیے نہ جائیں کیونکہ موجودہ خراب حالات کے بعد کچھ بھی ہو سکتا ہے. خیال رہے کہ اسرائیل کے یہ بیان ایک ایسے وقت میں جاری کیا ہے جب ایک روز قبل صہیونی حکومت کے عہدیداروں نے مصر میں پرتشدد واقعات کے باوجود اپنے شہریوں کے حوالےسے اطمینان کا اظہار کیا تھا. یہودی حکام کا کہنا تھا کہ احتجاج معمول کا حصہ ہے اور صدر حسنی مبارک کی حکومت کو ا س سے کوئی خطرہ لاحق نہیں. وزارت خارجہ نے بیان میں یہویوں سے کہا ہے کہ وہ مصرجانے سے سختی سے گریز کریں اور تنبیہ کی ہے کہ اپنی مرضی سے جانے والے یہودی اپنی سلامتی کے خود ہی ذمہ دار ہوں گے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan