Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

القدس کی ایک انچ زمین پر بھی مذاکرات قبول نہیں کریں گے:فلسطینی رہ نما

palestine_foundation_pakistan_mohamed-abu-tir-hamas-lawmaker-in-israeli-jails14

مقبوضہ بیت المقدس سے فلسطینی مجلس قانون ساز کے منتخب رکن محمد ابو طیر نے صدر محمودعباس کے اسرائیل کے ساتھ خفیہ مذاکرات ان کے نتائج کو نہایت تباہ کن قرار دیا ہے. ان کا کہنا ہے کہ بیت المقدس کو یہودیانے کی صہیونی سازشیں فلسطینی اتھارٹی کی غلط پالیسیوں اوراسرائیل کےساتھ کی گئی خفیہ ڈیلنگ کا حصہ ہے. مقبوضہ بیت المقدس میں ایک بیان میں محمد ابوطیر نے کہا کہ قطری ٹی وی چینل الجزیرہ نے فلسطینی اتھارٹی کے صہیونی ریاست کے ساتھ خفیہ معاہدوں کی سازشیں طشت ازبام کر کے ثابت کیا ہے کہ صدر محمود عباس بذات خود بیت المقدس کو یہودی کالونی میں تبدیل کرنےکی سازش کا حصہ ہیں. انہوں نے کہا کہ صدرعباس کے اقدامات کا نتیجہ ہے کہ آج اسرائیل جنگی بنیادوں پر بیت المقدس کو یہودیانے کی سازشوں میں مصروف ہے. محمد ابوطیر نے استفسار کیا کہ آیا فلسطینی اتھارٹی کے اسرائیل کے ساتھ لچکدار رویے اور خفیہ ڈیلنگ کا فلسطینی عوام کو کیا فائدہ پہنچا ہے. ان کا کہنا تھا کہ بیت المقدس ایک مقدس شہرہے اور اس کی ایک انچ پربھی اسرائیل سے مذاکرات کی گنجائش نہیں. فلسطینی اتھارٹی نے اسرائیل کے ساتھ بیت المقدس پر اگر مذاکرات کیے ہیں تو اس نے قومی امنگوں کا خون کیا ہے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan