اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس نے منظر عام پر آنے والی خفیہ سفارتی دستاویز کے مطابق فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے بھرپور تعاون کی تصدیق کے بعد مسلمہ حقوق سے دستبرداری کے خلاف فلسطینی قوم سے غدار گروپ کی حکومت کا تختہ الٹنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ حماس کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’الجزیرہ‘‘ کی نشر کردہ دستاویز انتہائی خطرناک ہیں جس سے معلوم ہو گیا فلسطینی اتھارٹی اور تنظیم آزادی فلسطین فلسطینی مزاحمت کاروں کو کچلنے اورغزہ کے محاصرے میں اسرائیل کے ساتھ شریک رہے۔ انہوں نے سنہ 2007ء میں حماس کو ختم کرنے کے ڈائٹون منصوبے میں بھی بھرپور مدد کی اور بعد ازاں مغربی کنارے میں سکیورٹی تعاون کے نام پر حماس کے خاتمے کے لیے کوشاں ہو گئے۔ حماس نے بدھ کے روز جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ان خطرناک معلومات سے معلوم ہو گیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی قوم کے خلاف اسرائیل کی حلیف بن گئی ہے۔ حماس نے تمام فلسطینیوں کے اپیل کی کہ وہ سکیورٹی اور سیاسی طور پر ناکام اس گروپ کا محاصرہ کرے اور اسے قوم کے حقوق پر مزید کسی سودے بازی سے روکنے کے لیے اٹھ کھڑا ہو۔ حماس نے اعلان کیا کہ وہ تنظیم آزادی اور مغربی کنارے کی اتھارٹی میں شامل دیگر جماعتوں کے مواخذے کے لیے تمام فلسطینی جماعتوں سے رابطہ کر رہی ہے۔۔