Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مسجد اقصی کے قریب کھدائیاں، جھڑپوں کے خوف سے اسرائیل پریشان

palestine_foundation_pakistan_al-aqsa-mosque-digging1

اسرائیلی سکیورٹی فورسز مسجد اقصی کے قریب ایک سرنگ کھودنے کے منصوبے کی تکمیل کے اعلان کے بعد اہالیان القدس میں پھیلنے والے غم و غصے سے شدید خائف ہیں، سکیورٹی ذرائع کے مطابق کسی بھی وقت القدس میں مشتعل فلسطینیوں کے ساتھ خوفناک جھڑپیں شروع ہو سکتی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ القدس شہر کے تمام اطراف سکیورٹی حالات انتہائی کشیدہ ہیں کسی بھی طرح کی کشیدگی سے نمٹنے کے لیے بڑی تیاری کی ضرورت ہے۔ بالخصوص دیوار گریہ کو سلوان کے علاقے سے ملانے والی شہر کی مرکزی شاہراہ کے نیچے کھدائیوں کے تکمیل کے اعلان کے بعد فلسطینی شدید غصے میں ہیں۔ اسرائیلی کے محکمہ آثار قدیمہ نے مبینہ طور پر ھیکل ثانی کے دور کی اس سرنگ کے بارے میں بتایا کہ یہ حرم قدسی کے نیچے سے نہیں گزر رہی۔ محکمہ کے مطابق یہ کھدائیاں خفیہ نہیں ہیں بلکہ یہ تو واضح طور پر القدس میں نکاسی آب نے نظام کی صفائی کے لیے کی جا رہی ہیں۔ خیال رہے کہ فلسطینی کی مختلف جماعتیں اور معروف شخصیات اسرائیلی حکومت پر القدس شریف کی مساجد کو شدید نقصان پہنچانے کا الزام لگاتے آ رہے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan