Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

محمود عباس کی الفتح کو قطری ٹی وی الجزیرہ کے بائیکاٹ کی ہدایت

palestine_foundation_pakistan_mahmoud-abbas-pro-israel9

مقبوضہ مغربی کنارے میں متنازعہ فلسطینی صدر محمود عباس نے اپنی جماعت الفتح کو ہدایت کی ہے کہ وہ قطری ٹی وی الجزیرہ پر اتھارٹی کی خفیہ دستاویزات کو نشر کرنے پر اس کا بائیکاٹ کرے. مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق صدرعباس کے دفتر سے فتح کے تمام اہم رہ نماٶں کو ایک مراسلہ ارسال کیا ہے، جس میں انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ الجزیرہ ٹی وی کا ہرقسم کا بائیکاٹ کرتے ہوئے اس کے پروگرامات میں شرکت سے باز رہیں. صدارتی فرمان میں فتح سے کہا گیا ہے کہ وہ نہ تو اپنی کوئی خبر الجزیرہ کے ذریعے نشر کریں اور نہ ہی ان کے کسی پروگرام میں تنظیم کا کوئی رکن شرکت کرے. صدرعباس کے اس فرمان میں قطری ٹی وی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے تمام خفیہ دستاویزات کی اشاعت کو فلسطینی اتھارٹی کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈہ قرار دیا ہے. خیال رہے کہ ایک روز قبل الجزیرہ ٹی وی نے فلسطینی اتھارٹی کی کئی سوخفیہ دستاویزات شائع کی تھیں جن میں انکشاف کیا گیا تھا کہ فلسطینی اتھارٹی اسرائیل کے ساتھ خفیہ مذاکرات میں بہت سے فلسطینی حقوق سے دستبردار ہونے اور مسجد اقصیٰ پر بھی مذاکرات پر آمادہ ہو چکی تھی .

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan