Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

کرپشن کیسز، تحقیقاتی کمیٹی نے سلام فیاض کے وزراء کو مطلوب قرار دیا

palestine_foundation_pakistan_salam-fayyad-the-head-of-the-unconstitutional-pa-government-in-ramallah10

فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے قائم کردہ انسداد کرپشن کمیٹی نے مغربی کنارے میں فتح کی سلام فیاض کی حکومت میں شامل وزیروں اور اہم شخصیات کو کرپٹ قرار دیتے ہوئے انہیں عدالتوں کے ہاں مطلوب قرار دیا ہے. مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق صدرمحمود عباس کی قائم کردہ انسداد کرپشن کمیٹی کے چیئرمین رفیق نتشہ نے ایک غیرملکی نیوزایجنسی کو انٹرویومیں بتایا ہے کہ رام اللہ میں فلسطینی حکومت میں شامل کئی وزراء اوراعلیٰ عہدوں پرتعینات شخصیات کرپشن میں ملوث اورعدالتوں کومطلوب ہیں. ایک سوال کے جواب میں محمد رفیق نتشہ نے کہا کہ وہ تحقیقات کے دوران 50 لاکھ ڈالرزسے زیادہ کی رقوم کرپٹ عناصرسے واپس لےچکے ہیں.انہوں نے تسلیم کیا کہ فلسطینی وزراء کی کرپشن کی تحقیقات بہت مشکل مرحلہ ہے کیونکہ حکومت میں شامل شخصیات سے کرپشن کی تحقیقات میں انہیں مشکل پیش آرہی ہے. انہوں نے سلام فیاض سے مطالبہ کیا کہ وہ کرپشن میں ملوث تمام وزیروں کا تحفظ کرنا چھوڑدیں اورعدالتوں کو مطلوب تمام وزراء کو قانون کے سامنے پیش کیا جائے. ایک دوسرے سوال کے جواب میں رفیق نتشہ نے بتایا کہ بیرون ملک فلسطینی اتھارٹی کے تعینات کئی سرکردہ عہدیداربھی کرپشن میں ملوث ہیں جس سے تحقیقات کے لیے الگ سے کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan