Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

پی ایل او کے مذاکرات کا محور صرف اسرائیل کی سلامتی ہے: فلسطینی دانشور

palestine_foundation_pakistan_dr-abdelsattar-qasem-a-professor-of-political-science-at-the-university-of-al-najjah

فلسطینی معروف تجزیہ نگار اورسیاسی امور کے ماہر پروفیسر ڈاکٹرعبدالستارقاسم نے کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے اسرائیل سے خفیہ اوراعلانیہ مذاکرات صرف صہیونی ریاست کی سلامتی کی بنیاد اور اس نکتے کے گرد ہوتے رہے ہیں. ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل سے مذاکرات کرنے والے فلسطینی اتھارٹی کے عہدیدار اپنی قوم کے محفاظ نہیں بلکہ اسرائیل کے محافظ ہیں. الجزیرہ ٹی وی پر نشر ہونے والے فلسطینی اتھارٹی کے نئے اسکینڈل اور خفیہ مذاکرات میں قومی مطالبات سے پسپائی سے متعلق انکشافات پر تبصرہ کرتے ہوئے عبدالستارقاسم نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی نے ہردور میں اعلانیہ اور خفیہ مذاکرات میں اسرائیل کو رعایتیں دینے کی کوشش کی جب کہ فلسطینی عوام کے بنیادی مطالبات اور ان کے حقوق کو نظرانداز کیا جاتا رہا ہے. ایک سوال کے جواب میں فلسطینی تجزیہ نگارکا کہنا تھا کہ فلسطینی اتھارٹی کے مذاکرات کاروں کو یہ احساس اور شعور ہی نہیں کہ وہ اسرائیل کے ساتھ کن موضوعات پراور کیا گفتگو کرنا چاہتے ہیں. انہیں اگر احساس ہو تو وہ اسرائیل کے سامنے اپنے تمام مطالبات کو دوٹوک الفاظ میں رکھیں. ایک دوسرے سوال کے جواب میں فلسطینی سیاسی امورکے ماہر کا کہنا تھا کہ اسرائیل کواچھی طرح اندازہ ہے کہ عرب ممالک میں سے کہیں بھی کوئی بھی ملک اس کی سلامتی کے لیے کام نہیں کرسکتا، لہذا اس نے صہیونی ریاست کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے فلسطینی اتھارٹی کا سہارا لے رکھا ہے. فلسطینی اتھارٹی اس خوش فہمی میں مبتلا ہے کہ وہ مذاکرات کے ذریعے فلسطینیوں کے مسائل حل کر رہی ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ مذاکرات کی آڑ میں قابض اسرائیل کی سلامتی میں سرگرم ہے لیکن اسے اس کا شعور اور ادراک ہی نہیں.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan