Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

جیش الاسلام نے اسکندریہ گرجا گھر میں دھماکوں کا مصری الزام مسترد کر دیا

palestine_foundation_pakistan_alexandria-church-egypt-bombing2

مصری حکومت نے الزام عائد کیا ہے کہ گذشتہ ماہ کے آخر میں ساحلی شہر اسکندریہ میں عیسائیوں کے ایک چرچ پر ہونے والے حملے میں فلسطینی عسکری تنظیم”جیش الاسلام ملوث ہے. دوسری جانب جیش الاسلام نے الزام کو سراسر بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مصری سیکیورٹی ادارے اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے تنظیم پر الزام عائد کر رہے ہیں. خیال رہے کہ دسمبر کے آخری ہفتے کرسمس کی تقریبات کے دوران چرچ پر ہوئے حملے میں 23 افراد فراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے.مصری حکام اس سے قبل ان دھماکوں کی مختلف توجیہات بیان کرتے رہے ہیں. مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مصری وزیرداخلہ حبیب العادلی نے قاہرہ میں میڈیا کو بتایا کہ غزہ کی پٹی میں سرگرم القاعدہ کی جیش الاسلام کے نام سے سرگرم تنظیم نے اسکندریہ دھماکے کیے ہیں. انہوں نے کہا کہ تفتیشی ادارے اصل ملزموں تک پہنچ چکے ہیں اور ان کی شناخت کر لی گئی ہے.حملوں میں القاعدہ ہی ملوث ہے اور عملا یہ کام جیش الاسلام ہی نے کیا ہے. دوسری جانب جیش الاسلام نامی تنظیم نے مصری الزامات کو قطعی بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ الزامات اپنی ناکامی چھپانے کے بہانہ ہیں. جیش الاسلام نے نہ یہ دھماکے خود کیے ہیں اور نہ ہی ان میں کسی اور گروہ یا افراد کی مدد کی ہے. تنظیم کے ترجمان نے ایک نامعلوم مقام سے ایک غیرملکی خبررساں ایجنسی کو بتایا کہ ان کی تنظیم کا القدسین چرچ پر حملے سے کوئی تعلق نہیں. مصری حکومت کے تمام تر الزامات صرف اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی ایک کوشش ہے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan