Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

محمود عباس غیرآئینی صدر ہیں، عزیزدویک انہیں دفتر جانے سے روک دیں: جبریل

ahmed-jibril عوامی محاذ برائے آزاد ی فلسطین کے جنرل سیکرٹری احمد جبریل نے کہا ہے کہ محمود عباس گذشتہ چھ ماہ سے غیرآئینی صدر چلے آ رہے ہیں، اب انہیں گھر چلے جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ محمود عباس کی جانب سے ائندہ سال جنوری میں انتخابات کا اعلان غیر قانوی ہے کیونکہ آئین میں ان کے فیصلے کو کوئی تحفظ حاصل نہیں۔ ہفتے کے روز شام کے دارالحکومت دمشق میں نمائندہ فلسطینی جماعتوں کےمشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے احمد جبریل نے کہا کہ محمود عباس غیر آئینی سربراہ مملکت ہیں انہیں اب کسی صورت بھی صدارتی محل میں نہیں جانا چاہیے۔ احمد جبریل نے مجلس قانون ساز کے اسپیکرڈاکٹرعزیز دویک سے مطالبہ کیا کہ وہ محمود عباس کودفترجانے سے روک دیں کیوں کہ اب وہ آئینی صدر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم آزادی فلسطین کئی عشروں سے مفلوج ہوچکی ہے جبکہ فلسطین کی تمام پالیسیاں اسرائیل اور امریکا بنا رہے ہیں۔ امریکا، اسرائیل اور بعض عرب ممالک فلسطینی جماعتوں کے درمیان اتحاد کی راہ میں رکاوٹ ہیں اور وہ تنظیم ازادی فلسطین کو از سرنومنظم اور فعال نہیں دیکھنا چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ مصر،یورپی یونین اور دیگر ممالک محمود عباس کے غیر آئینی اقدامات کو تحفظ فراہم کرکے فلسطینی عوام کے ساتھ دشمنی کا ثبوت دے رہے ہیں۔ انتخابات کے اعلان کے پیچھے امریکا اور اسرائیل کاہاتھ ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan