Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیلی عدالت نے القدس کے مامن اللہ قبرستان کی 200 قبریں اکھاڑنے کی اجازت دیدی

palestine_foundation_pakistan_mamunallah-cemetery-in-occupied-jerusalem10

الاقصی فاؤنڈیشن برائے وقف و آثار قدیمہ کے مطابق ایک اسرائیلی مجسٹریٹ کورٹ نے مقبوضہ بیت المقدس کے تاریخی قبرستان مامن اللہ میں 200 قبروں کو اکھاڑنے کی اجازت دے دی ہے، جس کے بعد عنقریب صہیونی بلدیہ اور نام نہاد اسرائیل کی اراضی انتظامیہ قبروں کی بے حرمتی شروع کرنے والی ہے۔ الاقصی فاؤنڈیشن نے بدھ کے روز جاری کیے گئے اپنے بیان میں مسلمانوں کی تاریخ ساز شخصیتوں کی قبروں پر مشتمل تاریخی قبرستان ’’مامن اللہ‘‘ کے متولی کو پیغام دیا ہے کہ فاؤنڈیشن قبروں کی بے حرمتی اور کھودنے کی کسی بھی اسرائیلی کارروائی کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ اسرائیل کی مجسٹریٹی عدالت کے جج ’’ڈوو فالک‘‘ نے ’’الاقصی فاؤنڈیشن‘‘ کے وکیل کی جانب سے وصول کی گئی درخواست کی سماعت کی اور مامن اللہ قبرستان کے متولی کے ترجمان الحاج سامی رزق اللہ، الحاج مصطفی ابو زھرہ کی جانب سے تاریخی قبرستان میں 200 قبروں کی مجوزہ بے حرمتی کو روکنے کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے اسرائیلی انتظامیہ کو اپنے منصوبے پر کام جاری رکھنے کی اجازت دے دی۔ اس سے قبل القدس کی صہیونی بلدیہ اور نام نہاد اسرائیلی اراضی انتظامیہ نے عدالت میں 220 مزید قبروں کو منہدم کرنے کی اجازت طلب کر رکھی تھی صہیونی بلدیہ کا کہنا تھا کہ قبرستان کے متولی نے قبرستان کی بحالی کے اقدامات کے دوران اس میں بہت سی خیالی اور فرضی قبریں بنا لی تھیں۔ یہ دعوی بھی کیا گیا کہ غائب لوگوں کی املاک کے قانون کے مطابق یہ قبرستان دراصل ’’ اسرائیلی اراضی کی انتظامیہ‘‘ کی ملکیت میں آتا ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ وہ عارضی طور پر کام روکنے کی درخواست کو مسترد کرتی ہے اور اسرائیلی ریاست اور بلدیہ کو قبرستان کے اندر کام کرنے کی اجازت دیتی ہے۔ واضح رہے کہ یہ فیصلہ صہیونی تنظیم کی جانب سے اس مقدس قبرستان کی 300 قبروں کو اکھاڑنے کے چار بعد سامنے آیا ہے۔ جس کے بعد الاقصی فاؤنڈیشن نے قبرستان کے متولی کے تعاون سے قبرستان کی بقیہ 25 ایکڑ اراضی پر موجود قبروں کی حفاظت کے لیے کام شروع کیا اور 70 ٹرکوں پر مشتمل لکڑی و دیگر تعمیراتی میٹریل کو قبرستان سے باہر نکالا، اور تقریبا 1000 قبروں کو بحال کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan