Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

فلسطینی قیدیوں کو زہر دے کر شہید کرنے کی صہیونی سازش طشت ازبام

palestine_foundation_pakistan_palestinian-prisoners9

فلسطینی وزارت اسیران نے بتایا ہے کہ اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی کے اہلکار جیلوں میں زیرحراست فلسطینی قیدیوں پر تشدد کے ساتھ انہیں جان سے مار ڈالنے کے جرائم میں ملوث ہیں. وزارت اسیران نے انکشاف کیا ہے کہ حال ہی میں اسرائیلی داخلی سلامتی کے خفیہ ادارے”شاباک” کے اہلکاروں نے بئرسبع کی ایک جیل میں زیرحراست فلسطینی قیدی کی چائے میں زہر ملا کر اسے پلانے کی کوشش کی تاکہ اس ذریعے سے اسے قتل کر دیا جائے. فلسطینی وزارت اطلاعات کے ڈائریکٹر ریاض الاشقر نے منگل کو ایک نیوزکانفرنس کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بئرسبع کی ایک جیل سے اسیران کی جانب سے ارسال کردہ مراسلے میں اس ساری صورت حال سے آگاہ کیا گیا ہے. اسیران نے مراسلے میں زہر دینے کی کوشش کرنے والے صہیونی اہلکار کا نام یعقوب کدور بتایا ہے جس قیدی کو زہر دینے کی کوشش کی گئی تھی اس کا نام بعض وجوہات کی بنا پر ظاہر نہیں کیا گیا. اسیران کا کہنا ہے کہ صہیونی اہلکاروں کی جانب سے زہریلی چائے پلائے جانے کے بعد فلسطینی اسیرکے جسم میں کئی قسم کی خطرناک امراض نے جنم لیا . زہریلی چائے پینے کے باعث اس کا چہرہ، ہاتھ اور پورا جسم جگہ جگہ سے پھٹ گیا، جبکہ اس پر مسلسل غشی کے دورے پڑنے لگے، جس کے بعد اسے اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی تصدیق کی کہ نوجوان اسیر کو زہر کھلایا گیا ہے جس کے باعث وہ بری طرح متاثر ہوا ہے.اسیران کے مراسلے کے مطابق علاج کے باوجود فلسطین اسیر کی حالت بہتر نہیں ہو پا رہی. فلسطینی وزارت اسیران نے جیلوں میں زیرحراست قیدیوں کے ساتھ صہیونی بدسلوکی اور انہیں جان سے مار ڈالنے کے واقعات کے انکشاف کے بعد اسرائیل کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے. وزارت اسیران کا کہنا ہے کہ فلسطینی قیدیوں کی جانوں کو نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ داری صہیونی حکومت پرعائد ہو گی اور اسے اس کا خمیازہ بھگتنا ہو گا. خیال رہے کہ اسرائیلی جیل میں کسی فلسطینی کو زہر دے کر ہلاک کرنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ ماضی میں کچھ عرصے کے دوران کم ازکم 60 افراد جیلوں میں جام شہادت نوش کر چکے ہیں. فلسطینیوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ جیلوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کو کسی نہ کسی ذریعے صہیونی حکام نے قتل کیا ہے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan