اسرائیلی فوج کی شمالی غزہ پر بھاری توپ خانے سے گولہ باری میں ایک فلسطینی شہید جبکہ دو بچے زخمی ہو گئے ہیں۔ غزہ کی مشرقی سرحد کے قریبی علاقے ابوصفیہ پر کی گئی غارت گری میں 20 سالہ امجد کامل الزعانین شہید جبکہ 16 اور 17 سال کے دو بچے شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ فلسطینی میڈیکل سروسز کے میڈیا کوآرڈینیٹر نے ’’مرکز اطلاعات فلسطین‘‘ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ صہیونی حملے شدید نوعیت کے تحت جس سے ایک فرد شہید اور دو زخمی ہوئے، انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج کے لیے بیت حانون کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں کے جسم کا ہر حصہ گولہ باری سے متاثر ہوا ہے۔ واضح رہے کہ اس کارروائی سے قبل اسرائیلی فوج نے علی الصبح جنوبی اور شمالی غزہ پر بھی حملہ کیا تھا۔ اس دوران اس کی مزاحمت کاروں سے شدید جھڑپیں ہوئیں، جس کے بعد اسرائیلی فوج کے نصب کردہ بم دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے تین فلسطینی زخمی بھی ہوئے۔ ادھر القسام بریگیڈ کے مطابق ایک جہادی کارروائی میں ان کے ایک کمانڈر بھی جام شہادت نوش کر گئے ہیں۔