Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

بلیک واٹر مغربی کنارے میں مزاحمت کچلنے آئی ہے: فلسطینی اکثریت کی رائے

palestine_foundation_pakistan_palestinian-survey2

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں بدنام زمانہ امریکی کمپنیوں کی آمد حکومتی عہدے داروں کی حفاظت نہیں بلکہ اسرائیلی فوج کے خلاف برسرپیکار مزاحمت کاروں کو کچلنے کے لیے ہے۔ ایک تازہ سروے میں 92 فیصد فلسطینیوں نے بلیک واٹر کی فلسطین میں موجودگی کو خطرناک قرار دے دیا ہے۔ ’’مرکز اطلاعات فلسطین‘‘ کے ویب پورٹل پر رواں ماں 11 تا 18 تاریخ ایک سروے کیا گیا جس میں 2847 افراد جو کل شرکاء کا 92 فیصد بنتے ہیں نے بلیک واٹر کی نئے نام سے مغربی کنارے میں آمد کا مقصد فلسطینی مزاحمت کاروں کے خلاف اسرائیلی جنگ کو مکمل کرنا بتایا ہے جبکہ صرف 187 یعنی 06 فیصد افراد کے مطابق عراق میں خونریزی کی نئی تاریخ رقم کرنے والی اس کمپنی کی آمد محض واشنگٹن اور اسرائیل کے مابین سکیورٹی معاہدے کے تحت ہوئی ہے اور اس کمپنی کا مقصد صرف اسرائیل کی حفاظت کرنا ہے۔ سروے میں حصہ لینے والے 50 یعنی 106 فیصد افراد نے اس معاملے سے لاعلمی کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ امریکی وزرات خارجہ نے عراق اور افغانستان میں بے گناہ افرد کے قتل عام میں ملوث نجی تنظیم بلیک واٹر کو سالانہ 84 ملین ڈالرز کے عوض مغربی کنارے میں پانچ سال تک سکیورٹی خدمات سرانجام دینے کی اجازت دی ہے، جس کے بعد یہ نئے نام ’’زی‘‘ کے ساتھ مغربی کنارے میں کام شروع کر دے گی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan