48ء سے اسرائیلی زیرتسلط فلسطین کے شہر عکا میں صہیونی پولیس نے ایک فلسطینی نوجوان کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ پولیس اہلکاروں نے نوجوان پر مغربی کنارے سے بلا اجازت اسرائیل داخل ہونے کا الزام لگایا ہے۔ زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسرائیلی پولیس کے بہ قول انہوں نے 30 سالہ فلسطینی کو رکنے کا کہا تاہم اس نے دوڑ لگا دی جس پر ایک پولیس اہلکار نے گولی چلا دی جو نوجوان کے جسم کے نچلے حصے میں جا کر لگی۔ پولیس ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے یہ معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے اصل فائرنگ نہیں بلکہ ربڑ کی گولیاں چلائی تھیں۔