Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

حکومت اصلاح احوال کر لے ورنہ انجام زین العابدین سے بدتر ہو گا: اخوان المسلمون

palestine_foundation_pakistan_muslim-brotherhood-movement-egypt1

تیونس کے بعد عرب ملک اردن میں بھی عوامی احتجاجی مظاہروں کی تحریک زور پکڑ گئی ہے، تازہ اطلاعات کے مطابق جمعہ اور ہفتے کے روزعمان سمیت ملک کے کئی اضلاع میں مہنگائی اور بے روزگاری پر قابو پانے میں ناکامی پر حکومت کےخلاف عوامی ریلیاں نکالی گئی ہیں. مرکزاطلاعات فلسطین مطابق ایک ایسے وقت میں جب تیونس میں عوامی احتجاج نے صدر زین العابدین کے تئیس سالہ دور اقتدار کاخاتمہ کر دیا ہے اردن میں اٹھنے والی عوامی احتجاج کی لہرنے حکومت کی نیندیں حرام کر دی ہیں. اطلاعات کےمطابق تیونس کے برعکس اردن میں عوامی احتجاجی مظاہروں کو طاقت کے زور پرکچلنے کی کوشش نہیں کی گئی جبکہ عوام نے بھی پرامن جلوس اور ریلیاں نکالی ہیں، جن میں کسی قسم کی توڑپھوڑ نہیں کی گئی. دوسری جانب اردن میں اپوزیشن مذہبی جماعتوں نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ وہ جلد ازجلد اصلاح احوال کر لے ورنہ اس کا انجام صدر زین العابدین سے بھی برا ہو گا.اردن میں ملک کی سب سے بڑی مذہبی جماعت اخوان المسلمون کےسربراہ ڈاکٹرھمام سعید نے کہا کہ حکومت کے پاس اصلاح احوال کے لیے اب بھی وقت موجود ہے، اسے چاہیے کہ اپنی اصلاح کرلے. عمان میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے ڈاکٹرھمام سعید کا کہنا تھا کہ تیونس کی مثال ہمارے حکمرانوں کے سامنے ہے. ایسے میں ہم ایک مرتبہ پھر حکومت کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ اپنی قوم کی گردنوں پر رکھے گئے ظلم کے ڈنڈے اور لاٹھیوں کواٹھائے. ملک میں ایسی شفاف جمہوریت کی راہ ہموار کرے جوشہریوں کے لیے قابل قبول ہو اور قوم کو دھوکہ دہی کے بجائے حقیقی معنوں میں ان کے حقوق اور مطالبات پورے کئے جائیں.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan