Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسماعیل ھنیہ کی مصری انٹیلی جنس کے وزیر سے ٹیلیفونک بات چیت

palestine_foundation_pakistan_ismael-haneyya-the-democratically-elected-palestinian-prime-minister5

غزہ میں اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” کے منتخب وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے مصری انٹیلی جنس کے وزیر عمرسلیمان سے ٹیلیفون پربات چیت کی ہے. دونوں رہ نماٶں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں باہمی دلچسپی کےامور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا. اسماعیل ھنیہ نے مصری وزیرسے گفتگو کے دوران غزہ کی واحد بین الاقوامی گذرگاہ رفح کراسنگ کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا. خیال رہے کہ رفح بارڈ مصری سرحد پر واقع ہے اوریہ غزہ شہرکا واحد زمینی راستہ ہےجو اسے باقی دنیا سے ملاتا ہے. دونوں رہنماٶں کے درمیان اسرائیل کی جانب سے حالیہ دنوں میں جاری غزہ پر بمباری کے موضوع پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا. قبل ازیں فلسطینی وزیرداخلہ اور سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں نے وزیراعظم سے ملاقات کی. اس ملاقات میں وزیراعظم نے تمام سیکیورٹی اداروں کو ہدایت کی کہ وہ قابض اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کا جواب دینے کے لیے لائحہ عمل مرتب کریں. انہوں نے وزیرداخلہ کو ہدایت کہ وہ غزہ شہر میں فلسطینیوں کو اسرائیلی مظالم کے خلاف مزاحمت کا شعور اجاگر کریں اور انہیں کسی بھی صہیونی جارحیت کے لیے تیار کریں.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan