فلسطینی مفاہمت کیلئے حماس نے کوئی شرائط نہیں رکھیں- وہ صرف اس دستاویز پر بات چیت کرنا چاہتی ہے جس پر دستخط کیے جانے ہیں تاکہ معاہدے میں دستخط کے بعد اس پر عمل کو یقینی بنایا جائے- اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے ترجمان فوزی برھوم نے ایک بیان میں کہا کہ قاہرہ سے رابطے منقطع نہیں ہوئے ہے بلکہ حماس مصر کے رہنماوں سے رابطے میں ہے- فوزی برھوم نے کہا کہ انتخابات کے انعقاد کا فرمان جاری کرنے سے ظاہر ہوتا ہے کہ محمود عباس مفاہمت نہیں چاہتے ہیں-انہوں نے یک طرفہ فیصلہ کر کے مصر کی کوششوں کو نقصان پہنچایا ہے- دوسری جانب مصر کے اخبار ’’الاہرام ‘‘مصری اعلی اہلکار کے حوالے سے قاہرہ اور حماس کے رابطوں کی تصدیق کی ہے- انہوں نے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے جن میں کہا گیا ہے کہ قاہرہ اور حماس کے درمیان اختلافات پیدا ہونے کی وجہ سے دونوں کے درمیان رابطے ختم ہو گئے ہیں-