Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

فتح ہٹ دھرمی نے فلسطینی مفاہمت کو مشکل میں ڈال دیا: خالد مشعل

palestine_foundation_pakistan_khaled-mishaal-the-political-bureau-chairman-of-hamas55

اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ فلسطینی مفاہمت کا حصول دور ہوتا جا رہا ہے۔ آج فلسطینی اتحاد سب سے زیادہ مشکل میں ہے تاہم حماس فلسطینی جماعتوں کے مابین اتفاق میں کامیابی سے مایوس نہیں ہوئی تاہم اس ضمن میں وہ اپنے اصولی موقف پر قائم رہے گی۔
اردن کے اخبار ’’العرب الیوم‘‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے خالد مشعل کا کہنا تھا کہ مغربی کنارے میں ’’فتح‘‘ کی زیر کمانڈ حکومت کی کارروائیوں سے حماس کو شدید نقصان پہنچا ہے تاہم ’’فتح‘‘ فلسطین کے مسلمہ اصولوں کی جانب رجوع کرلے تو وہ اس نقصان کو بھی برداشت کر سکتی ہے۔
فلسطینی انتظامیہ کے صدر محمود عباس اور ’’فتح‘‘ کے مفرور رہنما دحلان کے درمیان اختلافات پر بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس اختلاف کے سبب ابو مازن محمود عباس کے مفادات پر زد تو پڑے گی تاہم وہ اس بحران سے کامیابی سے نکل جائیں گے۔ انہوں نے دحلان کی فلسطین سے بے دخلی کو خوش آئند اور مسئلہ فلسطین کے مفید قرار دیا۔
فلسطین اور اردن کی حکومتوں کے مابین تعلقات پر بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم مسئلہ فلسطین میں اردنی موقف کا ساتھ دیتے ہیں، آباد کاری اور متبادل وطن کے معاملات میں دونوں ممالک ایک جیسے مسائل کا شکار ہیں۔
اخبار نے حماس رہنما کے حوالے سے بتایا کہ اردن کی حکومت نے حماس سے تعلقات کی بحالی سے انکار کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اردن کے ساتھ منقطع تعلقات کے حوالے سے ہم مایوس ہو چکے ہیں۔ ہم نے بہتر تعلقات کی انتہائی کوششیں کر کے دیکھ لی ہیں بدقسمتی سے کوئی مثبت نتیجہ سامنے نہیں آ سکا۔
حماس کے قائد نے اردن کی جانب سے اہل غزہ کی انسانی اور طبی امداد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہر عالمی فورم پر مسئلہ فلسطین پر اردن کے موقف کا احترام کیا ہے۔ انہوں نے فلسطینیوں بالخصوص حماس اہلکاروں کے ساتھ معاملات کرنے میں اردن کی جانب سے لچک کے مظاہرے کو بھی اطمینان بخش قرار دیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan