اسرائیلی حکومت نے فلسطین اور مصر کےدرمیان سرحد پر 160 کلو میٹر کے علاقے میں دیوارکی تعمیر شروع کر دی ہے. اطلاعات کے مطابق صحرائے سینا اور غزہ اور مصر کے سرحدی علاقوں میں مجموعی طور پر 240 کلو میٹر کےعلاقے میں بعض مقامات پر کنکریٹ کی زیرزمین دیوارتعمیر کی جا رہی ہے جبکہ بعض مقامات پر دیوار کے بجائے الیکٹرک باڑ لگائی جائے گی. مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطین اورمصر کی درمیان سرحد پر باڑ کی تعمیر مصر اور اسرائیل کا مشترکہ منصوبہ ہے. دونوں ملک اپنے اپنے حصے میں دیوار کی تعمیر کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں. اسرائیلی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے حصے میں آنے والی 160 کلومیٹر طویل دیوار کی تعمیر پر ایک کروڑ 35 لاکھ شیکل کی لاگت آئے گی. خیال رہے کہ غزہ کی پٹی اور مصر کے درمیان باڑ کی تعمیر کا مقصد فلسطینیوں کی سرحد پار سے اشیائے ضروریہ کی اسمگلنگ کی راہ روکنا ہے.