نابلس کی مشرقی علاقے میں اسرائیلی فوج کی حمرا چیک پوائنٹ پر فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان شہید ہو گیا۔ رواں ہفتہ دو فلسطینی مغربی کنارے کی اس صہیونی چیک پوسٹ پر برتے جانے والے ظلم کے ہاتھوں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ فلسطینی میڈیکل ذرائع کے مطابق 24 سالہ نوجوان خلدون ماجد نجیب سمودی جنین کے مغربی غلاقے یامون سے واپس آ رہا تھا کہ حمراء چیک پوائنٹ پر موجود اسرائیلی فوج کے اہلکاروں نے فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق سمودی معمول کے مطابق اریحا شہر میں کام کے لیے جا رہا تھا کہ صہیونی فوجی اہلکاروں نے اس پر براہ راست فائر کھول دیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ بعد ازاں فوجی اہلکاروں نے ایمبولینس اور دیگر میڈیکل عملے کو بھی جائے وقوعہ جانے سے روک دیا، اس دوران نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ واضح رہے کہ رواں اس چیک پوسٹ پر یہ دوسرا اندوہناک قتل ہے۔ اس سے قبل پیر کے روز بھی 21 سالہ شہری احمد محمود مسلمانی کام پر جاتے ہوئے اسی طرح کی فائرنگ میں شہید کر یے گئے تھے۔