Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

القدس مساجد کو یہودیانے کا منصوبہ، فلسطینی اٹھ کھڑے ہوں: فلسطینی وزیر اوقاف

palestine_foundation_pakistan_al-aqsa-mosque-collapse

غزہ میں اوقاف و مذہبی امور کی وزیر ڈاکٹر طالب ابو شعر نے مقبوضہ بیت المقدس کے علاقوں برج النواطیر اور عین سلون کی دو مساجد کو یہودی رنگ میں رنگنے کے لاکھوں ڈالرز کے اسرائیلی منصوبے کی شدید مذمت کرتے ہوئے فلسطینی عوام سے منصوبے کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن جانے کی اپیل کی ہے۔ ابو شعر نے ذرائع ابلاغ کے لیے جاری کردہ بیان میں کہا اہالیان القدس دونوں مساجد کے ساتھ گہری وابستگی رکھتے ہیں اور ان نازک حالات میں جب اسرائیل مسلمانوں کے مقدس مقامات اور اوقاف اسلامی کی تمام عمارتوں کو یہودیانے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے اسے کسی صورت مسجدوں پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیل نے سنہ 2010ء میں ان قدیم تاریخی مساجد کی تعمیر نو، بحالی اور تحفظ کے نام پر بنائے گئے اپنے منصوبے کے لیے پانچ ملین ڈالرز مختص کیے ہیں۔ تاہم ان منصوبوں کا مقصد سنہ 1948ء اور سنہ 1967ء میں اس کے مغربی اور مشرقی القدس پر حملوں کی تکمیل میں اس مقدس شہر کے تمام اسلامی مقامات پر قبضہ کرنا ہے۔ اپنے مذٓموم مقاصد کے حصول کے لیے مکار صہیونی حکام دروغ گوئی سے کام لے رہے ہیں۔ انہوں نے اسلامی مقدس مقامات کے متعلق اسرائیلی کارروائیوں کو اسلامی تاریخی مقدس مقامات پر خطرناک حملہ قرار دیا اور کہا کہ بیت المقدس کی تمام ترقیاتی منصوبے دھوکہ دہی پر مبنی ہیں۔ اس موقع پر ابو شعر نے القدس میں اسلامی مقدس مقامات اور مساجد کے خلاف اسرائیلی ریشہ دوانیوں پر اپنے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار بھی کیا۔ وزیر اوقاف نے مشرقی القدس کی بیت حنینا کالونی میں فلسطینی شہری کی جائیداد کی مسماری کی بھی شدید مذمت کی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan